کراچی۔ 17 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا لنجار، وقار مہدی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر آئی جی پولیس نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش پر ماتمی جلوس کی قیادت کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس، رینجرز سمیت تمام سکیورٹی ادارے چوکس ہیں،ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کل سکھر، روہڑی اور جیکب آباد کا دورہ کیا،آج کراچی اور حیدرآباد کے مرکزی ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں،حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے،جلوسوں کے اختتام تک سکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ اور کے ایم سی بھی انتظامات کے لئے متحرک کیا ہیں۔