32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ محسن نقوی کی بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر...

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے دھماکے میں دو شہریوں کی شہادت پر افسوس اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے خودکش حملے کے نتیجے میں تین فوجی جوانوں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں