وزیر اعلیٰ مریم نواز سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات، شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کا اصولی فیصلہ

162
سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقدہوگا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا-پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کیلئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیںِکاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیںِ

کاروبار کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوںِ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تجارت اور صنعت کا مرکز بنانا میرا مشن ہے۔