راولپنڈی۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان میں جب بھی مسلم لیگ (ن)کی حکومت آئی تو ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے۔
منگل کو راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ پنجاب کی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ، صحت ،تعلیم،روزگار اور اپنا گھر جیسی سکیموں سے ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔