27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی...

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ والدہ کا رخصت ہو جانا ناقابل تلافی صدمہ ہوتا ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا ۔وزیر اعلیٰ نے میر زابد علی ریکی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں