وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سر مارک لائل گرانٹ کی ملاقات

106
APP98-24 ISLAMABAD: October 24 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif exchanging views with Sir Mark Lyall Grant, National Security Adviser (United Kingdom). APP

راولپنڈی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں سکیورٹی اور امن و امان کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لائق تحسین اقدامات کئے ہیںاوردہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف پنجاب حکومت نے موثر قانون سازی کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے کہا کہ برطانوی حکومت پنجاب میں دہشت گردی وانتہاءپسندی کے خاتمے کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت کو برطانیہ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔