وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن

127
kite sellers
kite sellers

چیچہ وطنی۔ 27 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چیچہ وطنی میں پولیس نے مزید 5پتنگ فروش گرفتار کرلئے، ترجمان کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیموں نے لکڑ منڈی، الفتح ٹاؤن،جی ٹی روڈ اور محمد آباد میں اچانک چھاپے مار کر مزید5 پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،

ملزموں کے قبضہ سے پتنگوں کی بڑی تعاد اور ڈوربھی برآمد کرلی گئی، ترجمان کے مطابق شہر بھر میں گزشتہ چار روزکے دوران 20 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔\378