- Advertisement -
کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خضدار میں اسکول وین پر حملے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مریم نواز شریف نے معصوم بچوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے ۔
انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599746
- Advertisement -