وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

131
wholesalers
wholesalers

ڈیرہ غازی خان۔ 29 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،28 روز کے دوران ایک کروڑ 71 لاکھ 55 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

کمشنر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ یکم سے 28 مارچ تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 206 کاروباری مراکز پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر سربمہر کردئیے گئے ہیں۔1865 گرانفروش گرفتار اور 657 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔119 مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 259,186 معائنے کئے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی 24901 خلاف ورزی پائی گئیں۔

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار کسی بھی قسم کی قانونی سزا و جرمانہ سے بچنے کیلئے مقررہ نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔