وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم جاری

505
Ramadan package
Ramadan package

خانیوال۔ 05 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم میں ضلع خانیوال کے رہائشی مستحق لوگوں کے گھروں تک پے آرڈرز کی صورت میں مالی امداد پہنچائی جارہی ہے۔پنجاب سوشواکنامک رجسٹری میں رجسٹرڈ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے10ہزار روپے کا پے آرڈر انکے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

خانیوال میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسلمیٰ سلیمان مستحقین میں رقوم تقسیم کے عمل کی براہ راست نگرانی کررہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے168چک میں مستحقین میں وزیر اعلیٰ پنجاب نگہبان پیکیج کے پے آرڈرز تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید اورریونیو سٹاف بھی موقع پر موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکیج غربت کی لکیر سے نیچے رجسٹرڈ افراد کو 10ہزار روپے کا پے آرڈر دے رہے ہیں۔

پے آرڈر ہولڈرز کسی کو رقوم حصول کے لیے کوئی پیسہ نہ دیں، رقم سے کٹوتی کرنے اور نوسربازی سے رقم بٹونے والوں کی نشاندہی کی جائے،مستحقین سے رقوم ہتھیانےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حقداروں تک امانت پہنچانے کیلئے ریونیو سٹاف ہمہ وقت الرٹ ہے،پے کارڈ ہولڈرز رقوم سے کٹوتی کرنے اور رقم بٹورنے والوں کی اطلاع موبائل نمبر 03037251182پر دیں۔