وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ

18

گوجرانوالہ۔ 02 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے(محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس/امام بارگاہوں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں، ماڈل ریڑھی بازار) اور مختلف شاہراہوں پر شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے صفائی ستھرائی اورتجاوزات آپریشن)کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین اور دیگر متعلقہ بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا نوشہرہ ورکاں میں مرکزی امام بارگاہ خان مسلمان کا دورہ، عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس روٹ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، سکیورٹی و صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ راستوں کی صفائی ستھرائی، تجاوزات فری بنانے، بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی، حکومتی ہدایات کے مطابق سبیل کے قیام اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔