لاہور۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیوٹی کے دوران ہارون آباد میں ٹریلر تلے آکر ٹریفک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔
وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید اہلکار راشد ملہی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ شہید راشد ملہی نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔