وزیر اعلیٰ پنجاب کا گجرات میں 5 کمسن بہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

118

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات میں 5- کمسن بہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ انہوںنے شہریوں سے سردی کے دوران گیس ہیٹر کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔