وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

57
سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے-پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے