22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی او کی سربراہی میں...

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی او کی سربراہی میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔30مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب انٹیگریٹڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے متعلق اقدامات اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی، ڈی ایس پیز، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران عوام الناس کی شمولیت، مثبت فیڈبیک، فیلڈ ٹریفک سٹاف کے رویے اور ٹریفک کی ہر ممکن روانی کو یقینی بنانے جیسے نکات پر بھی بات کی گئی۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے باڈی کیمروں کے موثر استعمال اور چالاننگ کے دوران تصویری ثبوت جیسے اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات ، اوورلوڈنگ، اوور سپیڈنگ ، بغیر یا خراب لائیٹس، کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ جیسی سنگین خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا ئے اور روزانہ کی بنیاد پر موثر کارروائی کرتے ہوئے دیگر تمام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،میٹنگ میں پنجاب انٹیگریٹڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ایکشن پلان کے تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز، گاڑیوں کی فٹنس، ٹریفک حادثات کی رپورٹنگ، ہسپتالوں کے دورے، وارڈنز کی حاضری کا ڈیجیٹل ریکارڈ، ٹریکرز کی تنصیب اور لائسنسنگ سسٹم میں بہتری شامل ہے۔

- Advertisement -

ان تمام امور پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے متعلقہ افسران کو مقررہ ٹائم لائنز کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن "محفوظ پنجاب” کے تحت نہ صرف قانون نافذ کر رہی ہے بلکہ شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق مسلسل آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی رپورٹس بروقت جمع کروائیں اور اپنے علاقوں میں ٹریفک نظام کو مثالی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائی صرف کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603483

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں