وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شوگر مل نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے سستی چینی کے اسٹال لگا دیئے

221
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا

مظفرگڑھ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شوگر مل نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے سستی چینی کے اسٹال لگا دیئے ہیں، وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں واقع فاطمہ شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی کے متعدد اسٹال لگا دیئے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو 140 روپے فی کلو چینی فراہم کی جارہی ہے

،فاطمہ شوگر ملز کی طرف سے کوٹ ادو شہر میں سستی چینی کے دو اسٹال اور سنانواں شہر میں دو اسٹال لگا شہریوں کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کی جا رہی ہے،جبکہ بازار میں 180 روپے سے 200 روپے تک چینی فروخت کی جا رہی ہے،شہری سستی چینی خریدنے کےلئے جوق در جوق آ رہے ہیں

،رشید،فہیم،خالد،اللہ ڈتہ، خورشید اور سستی چینی خریدنے والے متعدد دیگر شہریوں نے سستی چینی فراہم کرنے پر نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چینی کے ساتھ گھی،آٹا،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ غریب آدمی کی پریشانیوں اور مشکلات میں کمی ہو اور وہ دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے۔