وزیر اعلیٰ پنجاب کے "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت سمبڑیال میں مکانوں کی تعمیر شروع

81
اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام وزیر اعلیٰ مریم نواز کا غریب عوام کےلئے بڑا تحفہ ہے،ایم پی اے اجمل چانڈیہ

سیالکوٹ ۔2نومبر (اے پی پی):”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں بھی مکانوں کی تعمیر کاعمل شروع ہو چکا ہے۔

اس ضمن میں تحصیل سمبڑیال کے موضع بھوپالوالہ، جیھٹیکے اور منڈی سمبڑیال میں ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 52 چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کے ہمراہ اہل افراد کو ان کی متعلقہ کنسٹرکشن ہونے والے پلاٹ پر پہنچ کر اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مکان بنانے والے شہریوں کیلئے دعائیں کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام ان کے گھروں تک پہنچایا۔