بھکر۔ 23 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل برقرار اپنی چھت اپنا گھر انقلابی نوعیت کے اس پروگرام سے عوام الناس بھرپور استفادہ کریں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کردہ ڈیسک پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پروگرام کی رجسٹریشن کیلئے ہوئے لوگوں کو رہنمائی فراہم کی اور پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر آفس فاٹا اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں عوام الناس کو پروگرام کے حوالہ سے رہنمائی کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں علاؤہ ازیں شہری گھر بیٹھے دئے گئے لنک پر کلک کرکے بھی خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔
http://acag.punjab.gov.pk