وزیر اعلیٰ کا ساجد ظفر ڈال کے والدکے انتقال پر اظہار افسوس

207

لاہور۔2اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے والدمحترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

وزیر اعلیٰ نے ساجد ظفر ڈال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں ساجد ظفر ڈال کے والد کی نماز جنازہ مسجد دارالاسلام باغ جناح میں ادا کی گئی ،

جس میں صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز، دیگر افسران اور سرکاری اہلکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاں چھنی ڈال، تحصیل کوٹ مومن سرگودھا لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔