بہاولپور۔ 01 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹو ”مریم کی دستک پروگرام“ کے تحت بہاول پور ضلع میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر سرکاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے اپنے دفتر میں گھر کی دہلیز پر سروسز فراہم کرنے والے 16 فسیلیٹیٹرز میں ان کی خدمات کے معاوضہ کے چیک دیے۔اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کام کرنے والے فسیلیٹیٹرز محنت اور لگن سے کام کریں اورلوگوں کوان کی دہلیز پر بروقت اور معیاری سروسز فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ مریم کی دستک پروگرام کے تحت لوگوں کو ان کی دہلیز پر ریونیو، پولیس، بلدیات، ایکسائز،،ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سرکاری دفاتر سے متعلق سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔یہ سروسز موبائل ایپلیکیشن، ڈیش بورڈ اور ہیلپ لائن نمبر 1202 پر رابطہ کرکے اپنی دہلیز پر حاصل کی جارہی ہیں اوران امور کی تکمیل کے لئے ضلع بھر میں 70 فسیلیٹیٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔