وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان دس روزہ دورے پہ امریکہ روانہ

69

گلگت۔22جنوری (اے پی پی):ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد،صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلی وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نیویارک میں گلگت بلتستان کی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور گلگت بلتستان میں موجود شعبہ سیاحت کے وسیع امکانات کے سلسلے میں ایک روڈ شو میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے ۔ دورے کا مقصد گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کو استحکام دینا اور میگا سرمایہ کاری کا فروغ ہے ۔