وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

84
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

گلگت ۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 جوانوں کی شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے شہدا کو قوم کے اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستانی عوام اپنے بہادر فوج کے ساتھ ہیں اور ان کی قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے ۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کی بلند درجات کے لیے دعا کی ۔