29.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کایوم تکبیر کے حوالے سے...

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کایوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

- Advertisement -

گلگت۔27مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 28مئی یوم تکبیرکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرا۔ یہ وہ دِن ہے جس دِن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہوگیا۔

11مئی 1998ء کو بھارتی ایٹمی دھماکوں نے جہاں ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا وہاں خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضہ تھا کہ تمام تر مصلحتوں اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے جائیں۔یوم تکبیر ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ اس دن ہم پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کریں۔

- Advertisement -

یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں