وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا پروفیسر عثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کا اچانک دورہ

150

گلگت ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پروفیسر عثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کالج کی نئی عمارت کا کام غیرمعیاری ہونے اور سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمے کے انجینئرز کےخلاف انکوائری اور سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ کی تربیت کےلئے قائم ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نئی عمارت کا کام ایک مہینے میں مکمل کرایا جائے۔ منصوبے میں تاخیر کا باعث بننے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کالج آف ایجوکیشن کا ماسٹر پلان ایک ہفتے میں تیار کرنے اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔