
کوئٹہ۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا, انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں خادم حسین رضوی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔