16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کلیئرنس آپریشن کی کامیابی سے...

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کلیئرنس آپریشن کی کامیابی سے تکمیل پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کی کامیابی سے تکمیل پر سیکیورٹی فورسز کےبہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے ایک بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جرات، مہارت اور غیر معمولی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا، دشمن نے معصوم جانوں کو ڈھال بنانے کی کوشش کی، مگر ہمارے دلیر سپاہیوں نے ایک بھی خودکش بمبار کو حملہ کرنے کا موقع نہ دیا ،

- Advertisement -

وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی ،ان کی جرات اور عزم ہماری سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے ،

دورانِ کارروائی جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی،ہم دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں اور رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں