پشین ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے حاجی اصغر ترین سے ان کے چچا حاجی عبدالنبی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ وزیر اعلی نے پشین کلی ملیزئی ایم پی اے حاجی اصغر ترین ہائوس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کےلیے دعا کی۔
وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر میر علی مدد جتک ،صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ ،ایم پی اے ملک نعیم بازئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔