29.2 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹرمولاناعبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری ،رکن صوبائی اسمبلی سید ظفر آغا،مولاناصلاح الدین ایوبی ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان ودیگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575892

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں