پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپورنے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا اور واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، علی امین گنڈاپور