وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کاکوہاٹ کے علاقہ درآدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پرحملہ کی مذمت

139
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔19دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ کے علاقہ درآدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پتھرائو میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے میں شبلی فراز کے زخمی ہونے والے ڈرائیور اور گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں حملہ ہوا ہے، ان پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں،

نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا ہے۔