وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے اظہارتعزیت

73
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے اظہارتعزیت

پشاور۔29مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

ہفتے کے روزیہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

انہوں نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ایک راہگیر بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔