14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس ، زمونگ کور اور...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس ، زمونگ کور اور پناہگاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلی ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں متعلقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں زمونگ کور اور پناہگاہوں سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے ۔

اجلاس میں سماجی تحفظ کے ان منصوبوں کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے وزیر اعلی کا اہم اقدام۔زمونگ کور اور پناہگاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ان فلاحی سرگرمیوں کے تمام اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کیا جائے، گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے ایسی فلاحی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان فلاحی اداروں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ان کے سالانہ اخراجات کو مستقل بجٹ کا حصہ بنانا ضروری ہے۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں زمونگ کور کے مزید مراکز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔پشاور میں بچیوں کے لئے زمونگ کور کا الگ مرکز قائم کیا جائے گا، اگلے بجٹ میں ملاکنڈ اور ہزارہ میں زمونگ کور مراکز کے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا کیا جبکہ ڈی آئی خان میں کرائے کی عمارت میں چلنے والے زمونگ کور مرکز کے لئے مستقل عمارت کا بندوبست کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اسی طرح اجلاس میں زمونگ کور مراکز کے لئے مستقل عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم پناہگاہوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان پناہ گاہوں میں کمی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، آنے والے بجٹ میں ان پناہگاہیں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر اپ گریڈ کیا جائے۔وزیر اعلی کا پناہگاہوں کے عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں