وزیر اعلی خیبر پختونخوکی باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ واقعہ کی مذمت

55

پشاور۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روزباجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے واقعہ میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیاجبکہ شہیدکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔محمود خان نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،قوم کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔