وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور راجہ فاروق حیدر کا کشمیر کانفرنس سے خطاب

87
APP57-29 LAHORE: September 29 - Chief Minister Punjab Muhammad Shahbaz Sharif addressing at Kashmir Conference. PM AJ&K Raja Farooq Haider Khan also present. APP

لاہور۔29ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے لیکن وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا ‘ نہتے کشمیریوںپر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے ‘ اقوام عالم کے منہ کو آج تالے لگے ہوئے ہیں انہیں توفیق نہیں ہوئی کہ کشمیری عوام کے حق کیلئے بات کرتے‘ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے انڈونیشیا میں مشرقی تیمور کے مسئلے کو لسانی بنیادوں پر حل کروایا ، سوڈان اور بوسنیا کے مسائل بھی حل کرائے لیکن فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اقوام عالم کی خاموشی بدترین زیادتی اور سراسر نا انصافی ہے -ایل او سی پر ہندوستان کی بربریت مودی کی فرسٹریشن کی عکاسی کرتی ہے ‘ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ مودی آر ایس ایس کا تربیت یافتہ ہے – مودی جب گجرات کا وزیر اعلی تھا تو اس نے 3 ہزار سے زائد مسلمانوں اور ان کے گھروں کو جلایا اور یہ آج وہی ذہنیت ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی بلکہ بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو پاکستانی فوجیوں کو شہیدکیااور کچھ فوجیوں کو زخمی کیا-