لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے حافظ آ باد میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی۔وزیراعلی کی کرائم نیچے لانے اورکرپٹ ایس ایچ اوز کے لئے زیر و ٹالرنس اپنانے کی ہدایت ، ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری رکھنے کا حکم ۔وزیراعلی پنجاب نے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اورسڑکوں کی تعمیر و مرمت اور گڑھے پر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں بھی مین ہول کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلی نے حافظ آباد میں گرین بیلٹس بنانے اورضلع بھر میں ڈرینج کی صفائی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں کے مسلسل وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ سبزیوں اوردیگر ضروری اشیا کی مصنوعی مہنگائی بالکل برداشت نہیں۔وزیراعلی نے گرلز سکول کی سکیورٹی مانیٹر نگ کا حکم دیااورکرپٹ اورعوام سے ناروا رویہ اپنانے والے تحصیلداروں اورپٹواریوں کو ہٹانے کی ہدایت کی۔کاشتکاروں کو ہر قیمت پر معیاری بیج،کھاد اورپیسٹی سائیڈ زکی فراہمی کا حکم دیا۔وزیراعلی نے حافظ آباد کے دیہات کو ماڈل بنانے کا ٹاسک دے دیا۔وزیر اعلی نے زیر تکمیل پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا۔حافظ آباد میں ضروری انسانی وسائل کی کمی پوری کرنے اورحافظ آباد میں فلائی اوور کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ”کے پی آئی ” کے مطابق پہلے پانچ افسروں کو انعام اورسرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میں کمی آنی چاہیے۔خوشی ہے کہ کے پی آئی مقرر کرنے سے کار کردگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جیلوں کے دورے کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں۔ ڈینگی اورپولیو کے خلاف مہم کو کسی صورت بھی کم نہیں ہونا چاہیے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین ناگزیر ہے،کمی نہ آنے دی جائے۔وزیراعلی نے حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرعبدالرزاق کو شاباش دی۔وزیراعلی نے حافظ آبادمیں ضروری انسانی وسائل کی کمی پوری کرنے اورحافظ آباد کے زیر تکمیل فلائی اوور کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے ضلع کے پروفائیل اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او حافظ آباد نے لا ءاینڈ آڈر کی صورحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔