لاہور۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں جائیداد کے تنازع پر تین خواتین پر تشدد کا نوٹس لے لیاہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ جائیداد کے تنازع پر خواتین پر تشدد افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں اور تشدد کے واقعات قطعاً برداشت نہیں۔