وزیر اعلی مریم نواز کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

161
Maryam Nawaz

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثے میں چار خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کے روز اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی مریم نواز نے جاں بحق خواتین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

وزیر اعلی نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔