20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی مریم نواز کی دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20...

وزیر اعلی مریم نواز کی دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی مذمت

- Advertisement -

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔جمعہ کے روز جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ہوگی اور دہشت گردوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس المناک واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

- Advertisement -

وزیر اعلی مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے سزا دی جائے۔وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں