وزیر اعلی مریم نواز کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

148
Chief Minister Maryam Nawaz
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی مریم نوا زنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور دیگر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے نائب صدور احتشام الحق، سحر اسلم خان، سیکرٹری نیئر علی،جوائنٹ سیکرٹری عون شیرازی، سحر ش قریشی،فنانس سیکرٹری وقار عباسی کوبھی مبارکباد دی۔ وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے سہولت اور فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔