مظفرگڑھ۔ 01 مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ میں رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے انہیں رمضان بازار کے انتظامات پر بریفنگ دی۔
انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔اجمل خان چانڈیہ نے خریداری کےلئے آئے ہوئے لوگوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان بازار میں عوامی سہولت کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،
لوگوں کو کنٹرول ریٹ پر معیاری چیزیں میسر ہوں گی، معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام اشیاء ضروری مہیا ہوں گی۔