وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز نے صوبے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں

103
وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز نے صوبے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عیدالاضحی پر بڑا فیصلہ۔صوبے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں۔سزا میں معافی پانے والے قیدی اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے سزائوں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں کو اصلاح گھر ہونا چاہئے۔معمولی جرائم میں لائے گئے قیدیوں کو سدھارنا مقصد ہونا چاہئے۔یہ نہ ہو کہ معمولی جرم میں آنے والے قیدی عملے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے رویئے کی وجہ سے بڑے مجرم بن کر نکلیں۔