وزیر اعلی ٰمریم نواز کا ”خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب” منصو بہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ،عظمیٰ بخاری

73

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ”خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب” منصو بہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ،چار سال پنجاب کے وسائل کو پی ٹی آ ئی نے بے دردی سے لوٹا۔بدھ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلی کیلئے رول ماڈل ہیں، پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، انہوں نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک بچھادیا ہے،مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ انکی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام، اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی ، خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب منصوبے مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں جو کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں،نئی سڑکوں کی تعمیر ہو رہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آ چکی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی،پنکی اور بانی پی ٹی آ ئی نے بے دردی سے لوٹا،وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے لوگوں سے چار سال کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کر رہی ہیں،پنجاب میں ہر طبقے کیلئے روز نئے منصوبے لا ئے جا رہے ہیں جبکہ مخالفین کے پاس وزیر اعلیٰ مریم نواز کے منصوبوں پر تنقید کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں ۔