
جہلم۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت اپناگھر سکیم بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈی سی دفتر جہلم میں معلوماتی کاونٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں دفتری میں عملہ شہریوں کی رہنمائی اور فارم وغیر ہ فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ بے گھر افراد کیلئے یہ سکیم بہت بڑی نعمت ثابت ہو گی جس میں شہریوں کو اپنا مکان بنانے کیلئے آسان ترین طریقہ کار سےاور آسان اقساط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔