لاہور۔16جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلی نے مریضوں کی جان اور ہسپتا ل کی املاک کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی ہسپتال میں ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی۔