وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی میرانشاہ خودکش دھماکے کی مذمت

47

لاہور۔15مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہبازنے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے شہدا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدارزبیر قادر،سپاہی عزیزاسفر،سپاہی قاسم مقصود، بچوں احمد حسن، احسن اورانعم کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی حمزہ شہبازنے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کا افتخار ہیں،دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔