مظفرگڑھ۔20فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے کر دریائی کٹاو روکنے کےلئے سپر بند کی تعمیر کا رکا ہوا کام دوبارہ شروع کرا دیا،ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ایم پی اے سردار اظہر عباس خان کی نشاندہی پر مظفرگڑھ کے سب تحصیل رنگپور کے موضع براھم پور میں دریائے چناب کا کٹاؤ روکنے کےلئے اہلیان علاقہ کے پرزور اور شدید مطالبہ پر تعمیر کئے جانے والے سپر بند پر گزشتہ ایک سال سے کام بند تھا،جس کی وجہ سے اہالیان علاقہ 3،4 ماہ تک شروع ہونے والے سیلاب کے سیزن میں ہونے والے متوقع نقصانات سے پریشانی اور خوف میں مبتلا تھے۔ؕ
یاد رہے کہ موضع براہم پور میں دریائی کٹاو کی وجہ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ زرخیز اراضی اور مکانات دریا برد ہو چکے ہیں،اور اب اسکول،ڈسپنسری،مساجد بھی دریائی کٹاو کی زد پر ہیں،ایم پی اے سردار اظیر عباس چانڈیہ کی نشاندہی پر وزیر اعلی پنچاب سردار عثمان خان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سپر بند کی تعمیر کا ایک سال سے بند کام دوبارہ شروع کرا دیا ہے،ایم پی اے سردار اظہر عباس خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے حقوق کےلئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ؕ
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296151