23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد لغاری اور نعیم...

وزیر اعلی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد لغاری اور نعیم اختر کی ملاقات ،عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سےارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد لغاری اور نعیم اختر کی ملاقات کے دوران فلاحی منصوبوں ،عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے ،مسلم لیگ (ن) ایک عوامی جماعت ہے اور اسے عوامی مسائل کا ادراک ہے ،جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کا سرمایہ ہے،مستقبل میں ملک کی باگ ڈور انہی نوجوانوں نے سنبھالنی ہے، صوبے میں نوجوانوں کیلئے آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ،نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری میری اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت دن رات ترقی کر رہا ہے جس کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں اورسلسلہ میں میری کابینہ انتھک محنت کر رہی ہے،صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی ماضی کی تمام حکومتوں سے بہتر ہے ۔

- Advertisement -

ارکان صوبائی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات سے عوام کے دل جیت لئے ہیں ، کسان کارڈ،مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور ایجوکیشن کارڈ کا اجراء وزیر اعلی کے بہترین اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس کا آغاز کر کے طلبہ کے دل جیت لئے ہیں۔

وزیر اعلی مریم نواز نے رکن اسمبلی محمد احمد لغاری کی درخواست پر کوٹ ادو میں واٹر سکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات اورصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی ۔رکن اسمبلی نعیم اختر نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیعی منصوبہ شروع کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں