اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،چین نے پاکستان کیساتھ اپنی دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے،دونوں ملک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کرتے ہوئے …
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،چین نے پاکستان کیساتھ اپنی دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے،دونوں ملک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمیدلچسپی کو امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسکے علاوہ سی پیک کے منصوبوں اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔









