وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس، پریزن وین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

113
کورونا ایس او پیز میں ہی عافیت اورخیریت ہے،پابندیاں نہیں لگانا چاہتے،عوام احتیاط کریں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اجلاس کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 68واں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ پولیس کی پریزن وین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی-287 پریزن وین کو ہوا دار بنانے اور نشستیں لگانے کیلئے 71 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ دی جائے گی –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ قیدیوں کو جیلوں سے عدالتوں میں لانے اور لے جانے کیلئے پریزن وین کو ہوادار بنایا جائے گا-پریزن وین میں قیدیوں کے بیٹھنے کے لئے نشستیں لگائی جائیں گی-اجلاس میں کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 30.80ملین روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی-

اجلاس میں عمار چوک، ایئر پورٹ روڈ راولپنڈی کی ری ماڈلنگ کے لئے پی سی ون پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی – ضلع سرگودھا کے نواحی گاں کی ڈرینج سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی- ڈرینج سکیم کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے جائیں گے –

اجلاس میں ضلع ملتان میں سید والا چوک، بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا تک ڈوئل کیرج وے سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 میں شامل کرنے اورسکیم کیلئے 1184 ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بلڈوزرز مہیا کرنے کے اقدام کی منظوری دی گئی-

اجلاس میں تحصیل گوجر خان میں بنیادی مرکز صحت کنٹریلہ کو دیہی مرکز صحت کی سطح پر اپ گریڈ کرنے، سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں شامل کرنے اور 120 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی- اجلاس میں تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بستی ڈنگو،

یونین کونسل بارتھی اور بستی خیانی ویٹ یونین کونسل بارتھی میں نئے بننے والے بوائز پرائمری سکولز کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی- اجلاس میں بلوچستان کے علاقے رکھنی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ فسیلٹی کے قیام کیلئے وزارتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا -کمیٹی بلوچستان حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے گی –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی-فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے – اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور اعلی حکام نے شرکت کی