15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور...

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہے، شیخ آفتاب احمد

- Advertisement -

حضرو 23۔ فروری (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔

وزیر اعلی نے ایک سال میں جو محبتیں اور کامیابیاں سمیٹیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمد اشرف بٹ حاجی احسان خان طلال اشرف بٹ اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نوازشریف کی قیادت میں ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے پاکستان بننے کے بعد ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔

- Advertisement -

ملک کو ایٹمی طاقت بنایا موٹر وے کے علاوہ بڑے بڑے منصوبے مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل ہوئے مسلم لیگ میڈان پاکستان جماعت ہے یہی وجہ ہے مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے کوشاں ہیں اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بھی وقاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کی نگرانی کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اٹک میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے حضرو کے عوام سے سڑک تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے حضرو گوندل روڈ کے لیے فنڈ ملتے ہی روڈ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون جب بھی اقتدار میں ائی ملک میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا اغاز ہوا مسلم لیگ نون کی قیادت نے پہلے عوام کو مایوس کیا نہ ائندہ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565105

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں